پاکستان

عمران خان کی رہائی 80 فیصد طے، فوج نے خط کا جواب دیدیا

عمران خان کا خط آرمی چیف کو موصول نہیں ہوا ' بانی پی ٹی آئی کو اگر کوئی ریلیف چاہیے تووہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں پھر ہی ان کو ریلیف مل سکتا ہے: سکیورٹی ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے آرمی چیف کو خط کے بعد ان کی رہائی 80 فیصد طے ہو گئی ہے اور فوج نے لکھے گئے خط کا جواب بھی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے گذشتہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر او زدہ ہیں’ یہ خط انہوں نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سابق وزیراعظم کے طور پر بھجوایا ہے، خط میں دہشت گردی کے باعث فوجی جوانوں کی شہادت کے حوالے سے گزارشات پیش کی گئی ہیں اور خط میں چھ نکات پیش کیے گئے۔

خط میں مزید کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج تب کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے پیچھے کھڑی ہواور آرمی چیف سے پالیسی میں روبدل کی درخواست بھی کی گئی ہے، خط میں ملکی تاریخ کے فراڈ الیکشن 26ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے بھی مواد تحریر کیا گیا ہے۔ پیکا قانون، پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی دہشت گردی، خفیہ اداروں کی آئینی ذمہ داری، ملکی معاشی صورتحال کا ذکر کیا گیا ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ فوج اور قوم میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیںان فاصلوں کی سب سے بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیز ہیں، اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو دو دفعہ کے این آر او زدہ ہیںجس سے قوم میں نفرت پیدا ہوئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا خط تاحال ابھی تک موصول نہیں ہوااور ان کے اس خط سے اسٹیبلشمنٹ کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کو چاہیے کہ یہ مذاکرات کے لئے حکومت سے رابطہ کریں نا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو اگر کوئی ریلیف ملے گا تو وہ حکومت سے مذاکرات کر کے ہی ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button