شوبز

پریانکا چوپڑا کے ہار کی قیمت کتنی؟مداح حیران

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے بھائی کی مہندی پر کروڑوں روپے کا خوبصورت ہار پہنا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جس کیلئے اداکارہ امریکا سے اپنے شوہر گلوکار نک جونس سمیت سسرال والوں کے ہمراہ بھارت میں موجود ہیں۔پریانکا چوپڑا ویسے تو تقریبات میں مہنگی جیولری پہننے کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنتی ہیں لیکن اس بار بھائی کی مہندی میں ان کے گلے کا خوبصورت ہار نہ صرف سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے بلکہ اس کی قیمت نے بھی ان کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اداکارہ کے اس ہار کی قیمت 12 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔ میڈیا کا بتانا ہے کہ اداکارہ کا یہ ہار گلابی سونے سے بنا ہے اور چھوٹے ہیرے سے مزین ہے جب کہ اس میں قیمتی پتھر بھی جڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button