پاکستان کی خلائی تحقیق میں ایک اور کامیابی ،کون سا اہم سنگ میل عبور کر لیا؟
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور چاند کی سطح پر اترنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے، جو نہ صرف پاکستان کی خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل ہے

لاہور(کھوج نیوز)پاکستان کی خلائی تحقیق میں ایک نئی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور چاند کی سطح پر اترنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے، جو نہ صرف پاکستان کی خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر بھی ایک نمایاں کامیابی کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔
چاند کی سطح پر پہنچ کر یہ روور خلائی تحقیقات کی دنیا میں نئے افق کھولے گا، اور پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کا ایک اور باب رقم کرے گا۔ روور کی کامیاب لینڈنگ سے خلائی تحقیق اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں پاکستان کے کردار کو مزید مستحکم کیا جا سکے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ مستقبل میں خلا میں مزید تحقیق و ترقی کے دروازے کھولے گی۔
اس تاریخی کامیابی پر پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو (SUPARCO) نے اپنی ٹیم کی محنت اور لگن کو سراہا ہے اور کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کی عالمی سطح پر پزیرائی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی۔یہ منصوبہ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں خودکفالت کی طرف ایک بڑا قدم ہے، جس سے نہ صرف پاکستان کا عالمی سائنسی نقشہ مزید روشن ہوگا، بلکہ ملک کے نوجوانوں کو خلائی تحقیق میں شمولیت کی ترغیب ملے گی۔