پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے صوابی جلسے میں کتنے آدمی تھے؟ تعداد سامنے آگئی

8 فروری 2024 کے الیکشن نتائج کے خلاف ہونے والے جلسے میں 5 سے 6 ہزار کارکنوں نے شرکت کی

صوابی(کھوج نیوز)8فروری کو پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن نتائج پر صوابی میں جلسہ کیا تھا تاہم پہلے یہ جلسہ لاہور مینار پاکستان میں کرنا تھا لیکن اجازت نہ ملنے کی وجہ سے یہ جلسہ صوابی میں کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کل 8 فروری 2024 کے الیکشن نتائج کے خلاف ہونے والے جلسے میں 5 سے 6 ہزار کارکنوں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق صوابی جلسہ گاہ کا پچھلا حصہ خالی رہا۔ پشاور، مردان اور مالاکنڈ سے پی ٹی آئی ورکرز کم ترین تعداد میں شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چند وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی کے پاس ورکرز کو جلسہ گاہ تک لانے کے لیے فنڈز نہیں تھے۔ کچھ وزرا اور ایم پی ایز نے وزیراعلی سے فنڈز کا تقاضا کیا تھا۔

اس معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ جلسہ کامیاب تھا، بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، پنجاب سے آنے والے قافلوں کو روکا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button