سوشل ایشوز

زیر تعمیر واٹر ٹینک کا منصوبہ کب تک مکمل ہو گا ؟

منصوبے کو اپریل کے مہینے تک مکمل کر دیا جائے گا،زیر تعمیر واٹر ٹینک 18 لاکھ گیلن پانی کو محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

لاہور (کھوج نیوز )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے ریلوے اسٹیشن زیر تعمیر واٹر ٹینک کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر پراجیکٹ نے وائس چیئرمین واسا کو واٹر ٹینک کی تعمیر کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ علاقے میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔بریفنگ میں بتا یا گیا کہ زیر زمین واٹر ٹینک میں محفوظ بارشی پانی کو پارکوں کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔
بریفنگ میں بتا یا گیا کہ منصوبے کو اپریل کے مہینے تک مکمل کر دیا جائے گا۔زیر تعمیر واٹر ٹینک 18 لاکھ گیلن پانی کو محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button