ٹیکنالوجی
آلودگی کو ختم کرنے اور ایندھن بنانے والی ڈیوائس تیار کرلی گئی
سائنس دانوں نے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک ڈیوائس بنائی ہے جو ہوا سے آلودگی کشید کر کے اس کو کاروں اور طیاروں کے ایندھن میں بدل سکتی ہے

کیمرج(مانیٹرنگ ڈیسک) آلودگی کو ختم کرنے اور ایندھن بنانے والی ڈیوائس تیار کرلی گئی ہے ، یہ ڈیوائس یونیورسٹی آف کیمرج کے محققین کی ٹیم نے تیار کی ہے جس کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کی ٹیم نے یہ نیا ری ایکٹر ضیائی تالیف سے متاثر ہو کر بنایا ہے جس کو ماحول میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سِن گیس میں بدلنے کے لیے کسی تار یا بیٹری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ ری ایکٹر موسمیاتی بحران کے لیے ایک نیا حل پیش کرتے ہوئے کاربن کشید کرنے اور ذخیرہ کرنے کی موجودہ ٹیکنالوجیز (سی ایس ایس) کا متبادل فراہم کرتا ہے۔ سی سی ایس کو موسمیاتی تغیر کے اثرات کو کم کرنے یا ختم کرنے کے لیے ایک طریقہ قرار دیا جاتا ہے اور حال ہی میں برطانوی حکومت نے اس ٹیکنالوجی کے لیے 22 ارب پانڈز مختص کیے ہیں۔