نگرنگرسے
غیر ملکی شہری کے ساتھ چوری کا واقعہ ،ملزمان کا تعلق کس محکمے سے تھا ؟
کراچی میں بھی ملزمان نے پولیس افسر بن کر ایک غیر ملکی شہری کو لوٹ لیا یہ واقعہ شارع فیصل پر پیش آیا

کراچی(کھوج نیوز )کراچی میں بھی ملزمان نے پولیس افسر بن کر ایک غیر ملکی شہری کو لوٹ لیا یہ واقعہ شارع فیصل پر پیش آیا ۔ غیر ملکی شہری سے ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔لوٹ مار کے واقعے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا جس میں درخواست گزار غیر ملکی شہری نے بتایا کہ کار سوار دو ملزمان نے خود کو پولیس افسر بتایا، دونوں ملزمان نے چیکنگ کے بہانے مجھ سے تمام چیزیں لیں اور فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی جگہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔