سوشل ایشوز

گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم ‘ لاکھوں روپے جرمانہ عائد

ماہ رمضان کے 16ویں روز .187گراں فروشوں کے خلاف کارروائی' لاکھ سے زائد جرمانہ، ایک گراں فروش ناجائز منافع خوری کرتے گرفتار

کراچی(جنرل رپورٹر، آن لائن)گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم ‘ لاکھوں روپے جرمانہ عائد ‘ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے شہریوں کو سرکاری نرخ پر اشیا کی فراہمی کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں بچت بازار قائم کرنے کے انتظامات بھی کئے ہیں۔ کمشنر نے کہا ہے کہ تمام مجسٹریٹس فیلڈ میں رہیں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلا ف بلارعایت کارروائیں کریں یقینی بنائیں کہ شہریوں کو ریلیف ملے اور ان کی شکایات دور ہوں شہریوں کی شکایت بھی سنیں اور ان کا ازالہ کریں جہاں زائد قیمت کی شکایت ملے وہیں دکاندار کی موجودگی میں سرکاری نرخ اپنی نگرانی مین سرکاری نرخ پر اشیا فروخت کرائیں۔ کمشنر آفس کے مطابق سولہویں 16رمضان المبار ک کو 187گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 7لاکھ 48 ہزار سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا۔

جن دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا ان کی تفصیل یہ ہے2آٹا والوں پر 5ہزار جرمانہ عاید کیا گیا 28بیکری والوں پر ایک لاکھ 56ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا29 پولٹری والوں پر ایک لاکھ 22 ہزار 28 گروسری والوں پر ایک لاکھ 33 ہزارسے زائد جرمانہ،17گوشت والوں پر 38 ہزار روپے 24 سبزی والوں پر35 ہزار روپے 30 فروٹ والوں پر ا50ہزار روپے 34 دودھ والوں دو لاکھ بارہ ہزارار روپے جرمانہ عاید کیا گیا کراچی محمد اقبال میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف کمشنر کر اچی کے کنٹرول روم کے نمبر 02199203443 یا 02199205645 پر اپنی شکایت درج کرائیں ۔

شرح سود میں اضافہ اور طلب میں کمی سے آٹو سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button