سوشل ایشوز
ملک میں کب تک بارش متوقع ہے ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
آج رات کو لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے

لاہور(کھوج نیوز)ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے پنجاب میں بادل داخل ہو گے ہیںاورڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آج رات کو لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین اور گجرات میں بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ ،فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بھی بارش ہو سکتی ہے ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیںاور شہری خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔