نگرنگرسے

سیکرٹری اوقاف کا گوجرانوالہ زون کا دورہ

سیکر ٹری اوقاف نے دربار حضرت امام علی الحق اور پیر جماعت علی شاہ سے ملحقہ وقف املاک کا جائزہ لیا

گوجرانوالہ(کھوج نیوز)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری کا گوجرانوالہ زون کا تفصیلی دورہ۔دورے میںدربار حضرت امام علی الحق اور پیر جماعت علی شاہ سے ملحقہ وقف املاک کا جائزہ لیا۔ دربارحضرت امام علی الحق کی توسیع اور ماسٹر پلاننگ کے لیے شعبہ انجینئرنگ کو موقع پر ہدایات جاری کیں ۔فزیبلٹی سٹڈی کے لیے محکمہ اوقاف انجینئرنگ ونگ کے اعلی افسران بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری اوقاف کا کہنا تھا کہ مزارشریف کی اپ گریڈیشن اورتزئین وآرائش کا خصوصی ڈیزائن تیار کیا جائے گا۔منصوبے میں پار کنگ، سماع ایریا، واش رومز، لنگر خانہ سمیت دیگر ضروریات کو بطور خاص شامل کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ مزارات پر بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مزارات کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن موجودہ حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔مزارات و مساجد کے ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل بروقت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button