پاکستان

سلسلہ عظیمیہ کے مرشد خواجہ شمس الدین عظیمی دنیا فانی سے کوچ کر گئے

خواجہ شمس الدین عظیمی 17 اکتوبر 1927 کو سہارنپور، ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے' فالج اور ہارٹ اٹیک کے باعث 10 روز زیر علاج رہے: اعلامیہ میں اعلان

کراچی (کھوج نیوز) سلسلہ عظیمیہ کے مرشد خواجہ شمس الدین عظیمی دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں ان کی عمر 98برس تھی ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان آج تک کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مراقبہ ہال کی جانب سے جاری اعلامیے میں خواجہ شمس الدین عظیمی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ خواجہ شمس الدین عظیمی 17 اکتوبر 1927 کو سہارنپور، ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ خواجہ شمس الدین عظیمی فالج اور ہارٹ اٹیک کے باعث 10 روز زیر علاج رہے۔ انتظامیہ سلسلہ عظیمی کا بتانا ہے کہ خواجہ شمس الدین عظیمی کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان آج رات تک کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button