نگرنگرسے

ایل ڈی اے کی بڑی کارروائی ،کتنی عمارتیں سر بمہر کی گئیں ہیں

ایل ڈی اے ٹیموںنے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں جس میں 105املاک سربمہر کر دیں ہیں

لاہور(کھوج نیوز)لاہور میںغیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن کلین اپ جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموںنے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں جس میں 105املاک سربمہر کر دیں ہیں ۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹاؤن،شادمان، شاہ جمال، نیومسلم ٹاؤن، شادباغ، علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائیاں کیں۔

ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹاؤن میں 37املاک سربمہر کردیں۔ اس کے علاوہ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں 38املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے شادمان، شاہ جمال، نیومسلم ٹاؤن، شادباغ میں 30املاک سربمہر کر دیں۔

سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، ریسٹورانٹس، ورکشاپ، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ ایل ڈی اے ترجمان کے مطابق آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button