ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی کا حیران کن فیچر متعارف کروا دیا گیا

مفت صارفین کے لیے وائس موڈ کا فیچر چیٹ جی پی ٹی 4o منی پر مشتمل ہوگا جبکہ چیٹ جی پی ٹی پلس کو چیٹ جی پی ٹی 4o پر مبنی فیچر دستیاب ہوگا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرتے ہیں تو اس کا ایک بہترین فیچر اب آپ کے لیے دستیاب ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پر اعلان کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایڈوانسڈ وائس موڈ کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔ یہ فیچر اب تک ماہانہ 20 ڈالرز فیس ادا کرنے والے چیٹ جی پی ٹی پلس صارفین کو دستیاب تھا۔ اسے نومبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ چیٹ جی پی ٹی کے چند بہترین فیچرز میں سے ایک ہے۔

اس کے ذریعے آپ چیٹ بوٹ کو اپنی آواز سے استعمال کرسکتے ہیں اور اکثر تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ اے آئی بوٹ کی بجائے کسی حقیقی فرد سے بات کر رہے ہیں۔ اوپن اے آئی کی جانب سے پہلے اس فیچر کو ہر ماہ صرف 10 منٹ تک مفت صارفین کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی مگر اب اسے تمام مفت صارفین کے لیے پریویو ورژن کی شکل میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ مفت صارفین روزانہ کتنے وقت تک ایڈوانسڈ وائس موڈ کو استعمال کرسکیں گے، بس یہ بتایا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی پلس کے صارفین کو 5 گنا زیادہ مفت وقت کی سہولت حاصل ہوگی۔ یہ فیچر 25 فروری سے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ مفت صارفین کے لیے وائس موڈ کا فیچر چیٹ جی پی ٹی 4o منی پر مشتمل ہوگا جبکہ چیٹ جی پی ٹی پلس کو چیٹ جی پی ٹی 4o پر مبنی فیچر دستیاب ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button