ٹیکنالوجی

انسٹا گرام نے ویڈیو شیئرنگ سروس کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا

یہ نئی ایپ ٹک ٹاک سے مقابلے کے لیے متعارف کرائی جائے گی جو دنیا بھر میں انسٹا گرام کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہے: انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری کا بیان

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے سوشل میڈیا ایپ پر فوٹو شیئرنگ ایپ کے بعد ویڈیو شیئرنگ سروس کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ سامنے آیا اور ابھی کمپنی کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ دی انفارمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس حوالے عہدیداران سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ نئی ایپ ٹک ٹاک سے مقابلے کے لیے متعارف کرائی جائے گی جو دنیا بھر میں انسٹا گرام کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد ایک ارب 90 کروڑ سے زائد ہے جبکہ انسٹا گرام کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے۔ اس سے قبل میٹا کی جانب سے انسٹا گرام کے لیے ایڈٹس نامی ایپ بھی متعارف کرائی گئی تھی۔

جنوری 2025 میں تھریڈز پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ ایڈیٹس متعدد ٹولز پر مشتمل مفت ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک ٹیب انسپائریشن کے لیے مختص ہے جبکہ دوسری ٹیب ابتدائی خیالات کی ٹریکنگ کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپ کا معیاری کیمرا اچھی ویڈیوز ریکارڈ کرتا ہے اور وہاں آپ کو تمام ایڈیٹنگ ٹولز بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ اس ایپ میں صارفین 10 منٹ طویل ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے جس کے بعد اسے مختلف ٹولز سے ایڈٹ کرسکیں گے جبکہ مختلف فلٹرز اور ایفیکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button