پاکستان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا خواتین کی سہولت کے لیے اہم اقدام

لاہور (کھوج نیوز ) وزیر اعلی پنجاب کا دیہی خواتین کے لیے سپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ترجمان وزیر اعلی ہاؤس کے مطابق ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کی جائے گئی ۔اس سروس سے متعلق وزیراعلی مریم نواز نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیاہے ۔دوردراز اضلاع میں مرحلہ وار 25بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا ہے ۔وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا پہلاو ویمن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دیہات میں رہنے والی خواتین کا بھی حق ہے۔انھوں نے کہا کہ دیہی خواتین کے لیے ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی سے دیہی خواتین کا اعتماد بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبات اور مریض خواتین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔ دیہی خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ میں تکلیف دہ حالات میں سفر کرتے دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button