انٹرنیشنل

ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود ایلون مسک بھارت میں کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

امریکہ(مانیٹر نگ ڈیسک )بھارتی وزیر اعظم مودی کے حالیہ امریکہ دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے بھارتی وزیر اعظم کے لیے کافی مشکلات بڑھا دی تھیں جس میں ایک بھارتی امداد جو امریکہ کی طرف سے بھارت کو ملتی تھی وہ بھی بند کر دی ۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بھارت کے شہر نئی دہلی اور ممبئی میں فیکٹری کے اجراء کی بھی مخا لفت کی تھی لیکن اب تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے بھارت میں ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ملازمین کی بھرتی شروع کردی۔ بھارتی حکومت کا پلان ہے کہ 2030 تک کم از کم 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میںلائی جائیں ۔

اس سے قبل ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے بھی مودی حکومت کی الیکٹرک گاڑیوں پر سو فیصد ڈیوٹی لگانے کی مخالفت کی تھی کہ بھارتی حکومت کے اس اقدام سے مقامی کارساز کمپنیوں کی حفا ظت ہوتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button