پاکستان

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ، پی ٹی آئی ممبران کی طلبی، ہنگامہ برپا

آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، زلفی بخاری، موسی ورک اور علی حسنین ملک کو نوٹسز جاری کیے گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی ممبران کو طلب کرلیا جس پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کو نوٹس کے ذریعے کل 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی،زلفی بخاری، موسی ورک اور علی حسنین ملک کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی جے آئی ٹی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button