نگرنگرسے

چار نایاب برفانی تیندوؤں کی ایک ساتھ موجودگی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

برفانی تیندوا (Snow Leopard) دنیا کے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں شامل ہے

گلگت (کھوج نیوز) گلگت بلتستان میں برفانی چیتوں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ماہرین کے مطابق برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہوتے ہیں اور ان کا اس طرح نظر آنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو اس خطے میں ان کی افزائش اور بہتر ماحول کی علامت ہو سکتا ہے۔

برفانی تیندوا (Snow Leopard) دنیا کے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں شامل ہے اور عالمی ادارے اسے تحفظ فراہم کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان برفانی تیندووں کی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے قدرتی ماحول کا تحفظ کیا جائے اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔مقامی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلی حیات کے تحفظ میں تعاون کریں اور ان نایاب جانوروں کے بارے میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع دیں۔

یہ دریافت پاکستان میں جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششوں میں ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے اور ماحولیاتی ماہرین امید کر رہے ہیں کہ مستقبل میں ان جانوروں کی تعداد میں مزیداضافہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button