بغیر فوج اور ایٹم بم کے دنیا کا محفوظ ترین ملک کونسا ہے ؟نام سامنے آگیا
متحدہ عرب امارات کو دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے ، اس ملک کی کامیابی کے باوجود نہ تو روایتی فوج ہے اور نہ ہی ایٹمی ہتھیار

دبئی(مانیٹر نگ ڈیسک) ایک حالیہ عالمی سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات کو دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دی گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کامیابی کے باوجود ملک کے پاس نہ تو روایتی فوج ہے اور نہ ہی ایٹمی ہتھیار۔بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے اور عوام کو دن رات بلا خوف و خطر گھومنے پھرنے کی آزادی حاصل ہے۔ سروے کے مطابق 99 فیصد شہریوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں خود کو مکمل محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کامیابی کا راز جدید ٹیکنالوجی، سخت قوانین اور مثر پولیسنگ ہے۔ حکومت نے سی سی ٹی وی نگرانی کا وسیع نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے جبکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے سیکیورٹی کے لیے سافٹ پاور کو فروغ دیا ہے، جس میں سفارتی تعلقات، معاشی استحکام اور بین الاقوامی تعاون شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کے شہریوں نے اس اعزاز کو حکومت کی مثر حکمتِ عملی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ "یہاں زندگی کا ہر لمحہ محفوظ محسوس ہوتا ہے، حکومت نے ہمیں بہترین ماحول فراہم کیا ہے۔”
متحدہ عرب امارات میں آرمڈ فورسز محدود ہیں اور یہ ملک کسی فوجی اتحاد کا حصہ بھی نہیں، لیکن مضبوط خارجہ پالیسی اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث دنیا کا سب سے محفوظ ملک بن چکاہے۔