پاکستان

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر قہر ٹوٹ پڑا!

پی ٹی آئی کے کئی کارکنوں کو جعلی خبروں کے پھیلاؤ میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا 'یہ فیک اکاؤنٹس کے ذریعے حادثے سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلا رہے تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر قہر ٹوٹ پڑا!’ جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی کارکنوں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو جعلی خبروں کے پھیلاؤ میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ فیک اکاؤنٹس کے ذریعے حادثے سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلا رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حادثے پر فیک رپورٹنگ کو بھارت کی جانب سے بھی بھرپور طریقے سے ہوا دی گئی۔ بھارتی میڈیا نے ان خبروں کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا، جس سے قومی سلامتی کے خدشات پیدا ہوئے۔سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور مزید مشتبہ سوشل میڈیا اکانٹس کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔پی ٹی آئی کے ترجمان نے ان گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تنقید کو دبانے کے لیے انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے، لیکن سچائی کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button