شوبز

لوگ تینوں خانز کو کیوں بھول جائیں گے؟عامر خان نے بڑا انکشاف کر دیا

ہر عروج کو زوال ہوتا ہے ،بالی ووڈ میں ہمیشہ نئے ستارے آئیں گے اور ایک دن لوگ ان تینوں خانز کو بھی بھول جائیں گے:عامر خان

ممبئی(شوبز ڈیسک )عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں مانتے کہ ان کے بعد کوئی سپر اسٹار نہیں آئے گا۔ ان کے مطابق، بالی ووڈ میں ہمیشہ نئے ستارے آئیں گے اور ایک دن لوگ ان تینوں خانز کو بھی بھول جائیں گے۔عامر خان نے مزید کہا، یہ دنیا کا اصول ہے کہ ہر عروج کا زوال ہوتا ہے، اور پھر لوگ وقت کے ساتھ ہر چیز کو بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بعد کئی نئے اداکار آئیں گے جو اپنی کامیابیوں کا راستہ بنائیں گے اور ہم لوگ کسی گنتی میں بھی نہیں رہیں گے۔ آپ بھول جاو گے ہم تینوں کو۔

عامر خان نے حال ہی میں ایک دلچسپ خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اور انڈسٹری کے دو اور خانز، شاہ رخ خان اور سلمان خان، ایک ساتھ ایک فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

عامر نے اپنی 60 ویں سالگرہ سے ایک دن قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خان ٹرائیکا کو ایک ہی فلم میں دیکھنا ایک ایسی چیز ہو گی جس کا ناظرین بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس کے لیے انہیں صحیح اسکرپٹ کا انتظار ہے تاکہ وہ تینوں ایک ساتھ کسی بہترین منصوبے کا حصہ بن سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button