شوبز
کیا سلمان خان اور سنجے دت ایک ساتھ فلم کرنے جا رہے ہیں؟سلمان خان کا بڑا انکشاف
اپنی فلم سکندر کی پروموشن کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان کا کہنا تھا کہ وہ جلد سنجے دت کے ساتھ ایک بہترین فلم کرنے والے ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک )ممبئی میں گزشتہ دنوں ایک پریس میٹنگ میں سلمان خان نے اپنی فلم سکندر کی تشہیر کرتے ہوئے بتایا کہ 50 سال سے زائد عمر کے باوجود میں نے اس ہائی آکٹین ایکشن فلم میں کام کیا ہے۔
سلمان خان نے عید پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم سکندر کی پروموشن کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس خبر کا اعلان کیا کہ وہ جلد سنجے دت کے ساتھ ایک بہترین فلم کرنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔