شہباز شریف کا بیان، ملک بھر میں تہلکہ مچ گیا
قدرت نے پاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا ہے، کھربوں ڈالر کے خزانے پہاڑوں کے اندر ہیں، دہشت گرد پاکستان کو ان وسائل سے فائدہ اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے بیان نے ملک بھر میں تہلکہ مچا دیا ہے جس کے بعد ہر کوئی سیاستدان اور پاکستانی گہری سوچ میں مبتلا ہو گئے ہیں جو کہ بڑی خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رب ذوالجلال کا احسان پاکستان تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان رب العزت کا عظیم تحفہ ہے، اللہ تعالی نے ماہ رمضان میں یہ تحفہ عطا کیا، قیام پاکستان ہمارے لیے کسی معجزے سے کم نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے وسیع تر مفاد کے لئے ہم اپنے ذاتی مفادات اور انا کوپاکستان کے تابع کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکی تحفظ کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، ذاتی اختلاف بھلا کر قومی یکجہتی اور اتفاق ترقی کا واحد راستہ ہے اور اتحاد و اتفاق سے ہی پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی گوارا نہیں، وہ پاکستان کے دشمن ہیں جن کو ملک کی ترقی و خوشحالی گوارہ نہیں، بخوبی جانتے ہیں دہشتگردوں کو مالی معاونت کہاں سے مل رہی ہے، دہشت گردی کیتانے بانے دور تک ملتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ قدرت نے پاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا ہے، کھربوں ڈالر کے خزانے ملک کے پہاڑوں کے اندر موجود ہیں اور دہشتگردی کا ایک مقصد پاکستان کو ان وسائل سے استفادہ کرنے سے روکنا ہے، دہشت گردوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان قدرت کے دیے ہوئے خزانے سے فیض یاب نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم تقاضہ کررہی ہے کہ ہم متحد ہوجائیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہیں، ملک میں تفریق، مذہبی منافرت ہے تو یہ ان اعظیم قربانیوں کیساتھ بیوفائی ہے، ملک کے وقار وعزت کو دا پر لگایا جارہاہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔