پاکستان

بلاول بھٹو دبئی روانہ ،وہاں کتنے روز قیام کریں گے ؟تفصیلات منظر عام پر

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے، جہاں وہ 12روز تک قیام کریں گے

کراچی(کھوج نیوز)تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ، ذرائع نے بتایا کہ وہ نجی طیارے کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی 12روز تک بیرون ملک قیام کریں گے اور 17 اپریل کو وطن واپس آئیں گے،ان کا بیرون ملک شیڈول دورہ ہے۔

4 اپریل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے دریائے سندھ پر متنازع نہر منصوبے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔جمعہ کو گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام ان نہروں کی مخالفت کرتے ہیں تو ان کی جماعت حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

پی پی پی رہنما نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، یہ صرف ہمارا نہیں عوام کا مطالبہ ہے، اگر ہم نے بھائی بن کر متحد رہنا ہے تو اس منصوبے کو واپس لینا ہوگا۔

چیئرمین پی پی نے خبردار کیا تھا کہ پی پی پی پانی کی تقسیم پر کسی بھی غیر ذمہ دارانہ فیصلے کی اجازت نہیں دے گی اور متنازعہ منصوبوں کے ذریعے ملک کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button