ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،ٹریفک پولیس کاکریک ڈاؤن جاری

کراچی(کھوج نیوز) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے ۔وزیراعلی سندھ کو ٹریفک پولیس کی جانب سے 4 تا 14 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی جس میں ہیلٹمٹ نہ ہونے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 7860 موٹرسائیکلز ضبط کی گئیں ۔رپورٹ کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کی 596 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ وزیراعلی سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 193 ڈمپر اور ٹینکرز کی فٹنس اور اور اسپیڈ کرنے پر چالان کیا گیا۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ غیر فِٹ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔انھوں نے کہا کہ فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے والے تمام خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری چالان کیا جائے۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔



