صحت

موسمیاتی تبدیلی اور دمہ کے مریضوں میں اضافہ ،ماہرین صحت نے وارننگ جاری کردی

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دمہ اور سانس کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک) صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دمہ اور سانس کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ اپریل 2025 کے ابتدائی ہفتوں میں صرف صوبہ پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں دمہ کے کیسز میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق، فضائی آلودگی، درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی، اور پودوں سے خارج ہونے والے پولن کے ذرات ان مریضوں کی حالت کو مزید بگاڑنے کا سبب بن رہے ہیں۔ خاص طور پر بچوں اور بزرگ افراد میں سانس کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔ماہرِ امراضِ ڈاکٹر سائرہ انور کا کہنا ہے، موجودہ موسم میں ماسک کا استعمال صرف الرجی سے بچاؤ کے لیے نہیں، بلکہ دمہ کے مریضوں کے لیے ایک ضروری حفاظتی اقدام ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح اور شام کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، گھر کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، اور دمہ کی علامات ظاہر ہوتے ہی قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔

ادھر ماحولیاتی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہروں میں گرین زونز کو فروغ دیا جائے اور صنعتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button