آسٹریلین جونیئر اسکواش اوپن ،پاکستانی بہنوں کی دھوم
آسٹریلین جونیئر اسکواش اوپن میں ماہ رخ اور سحرش نے شاندار پرفارف کرتے ہوئے سیمی فائنل میںجگہ بنا دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری آسٹریلین جونیئر اسکواش اوپن 2025 میں پاکستان جونیئر کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف عمر کی کیٹیگریز میں چھ کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔یہ عالمی سطح پر منعقدہ ٹورنامنٹ دنیا بھر کے نوجوان ٹیلنٹ کو اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، اور اس بار پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹارز نے اپنی موجودگی کا واضح احساس دلایا ہے۔
انڈر11 کیٹیگری:
احمد علی نازنے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
- ان کے ہم وطن احمد رضا نازنے آسٹریلیا کے مانو کاگڈا کو 0-3 سے شکست دی۔ انڈر-17 کیٹیگری:
 اذان علی خان نے ایک سخت مقابلے میں میزبان کھلاڑی کو ہرایا اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
 ماہ رخ علی نے آسٹریلیا کی میگن وانگ کو باآسانی شکست دے کر گرلز سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی۔ انڈر15کیٹیگری:
 ماہ رخ کی بہن سحرش علی نے بھی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے چیلسی پال کو با آسانی شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ انڈر-13 کیٹیگری:
 محمد فیضان خان نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کا جھنڈا بلند رکھا۔
 ماہ نور علی نے وکٹوریا کی مریم ابراہیم کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کافائنل 17 اپریل 2025 کو کھیلا جائے گا، جس میں دنیا بھر کے بہترین جونیئر اسکواش کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں سیمی فائنل تک رسائی نوجوان ٹیلنٹ کی مضبوط بنیاد اور مستقبل میں عالمی سطح پر اسکواش میں کامیابی کی نوید دے رہی ہے۔
 
				


