نگرنگرسے
جام صادق پل کیوں بند کیا گیا ہے ؟تفصیلات منظرعام پر

کراچی (کھوج نیوز )ٹریفک پولیس کے مطابق 19 اپریل کو رات 12 بجے سے 20 اپریل کی سہ پہر 3 بجے تک جام صادق پل پر ترقیاتی کام کیا جائیگا جس دوران پل ٹریفک کیلئے مکمل بند رہے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والے ٹریفک کو ایس ایم منیر روڈ سے بروکس چورنگی بھیجا جائے گا۔
اس کے علاوہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والے ٹریفک کو بروکس چورنگی سے فیض محمد خان روڈ بھیجاجائیگا۔