ایسا دودھ جو بیماریاں بھگا دے ،دودھ کے حیرت انگیز فائدے
بکری کا دودھ نہ صرف ہاضمے کے لیے آسان ہے بلکہ یہ کئی بیماریوں سے بچا ؤمیں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے

کراچی (ہیلتھ ڈیسک ) ماہرین صحت کے مطابق بکری کا دودھ انسانی صحت کے لیے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بکری کا دودھ نہ صرف ہاضمے کے لیے آسان ہے بلکہ یہ کئی بیماریوں سے بچا ؤمیں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بکری کے دودھ میں موجود قدرتی اجزا جیسے کیلشیم، میگنیشیم اور وٹامن اے، جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ اس دودھ میں گائے کے دودھ کی نسبت کم چکنائی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے دل کے مریضوں کے لیے یہ زیادہ موزوں سمجھا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بکری کا دودھ جلدی ہضم ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ لوگ جو گائے کے دودھ سے الرجی رکھتے ہیں، وہ اکثر بکری کا دودھ آسانی سے برداشت کر لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دودھ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے، جلد کو نکھارنے اور آنتوں کی صحت بہتر کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر روزانہ ایک کپ بکری کا دودھ پیا جائے تو صحت میں واضح فرق محسوس کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، کسی بھی نئی خوراک کو معمول بنانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لینا چاہیے۔