سوشل ایشوز
تیزہواؤں اور طوفانی بارش نے نظام زندگی روک دیا
اسلام آباد میں طوفانی بارش ہوئی ہے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت کا موسم خوشگور ہوگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز )اسلام آباد میں طوفانی بارش ہوئی ہے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت کا موسم خوشگور ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق شہر اور اس کے گرد و نواح میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش نے گرمی کا زور ٹوڑ دیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔وفاقی دارالحکومت میں آسمان پر گہرے بادل چھا گئے اور دن میں رات کا سما ہوگیا۔
اس کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی گرد آلود ہاں اور آندھی سے حد نگاہ کم ہوگئی۔راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی روک دیا، اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگئی جب کہ کاروباری مراکز اور ہوٹلز ریسٹورنٹس بند ہوگئے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنائی ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ بیشتر علاقوں میں بارشیں شروع ہوں گی۔



