ہیٹ ویو میں بچاؤ کا قدرتی نسخہ،کچی غذاؤں کے فوائد
روزمرہ خوراک میں خاص قسم کی کچی غذائیں شامل کریں تاکہ ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے ہونے والی دیگر بیماریوں سے بچا جا سکے

کراچی(ہیلتھ ڈیسک)گرمی کی شدید لہر نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ایسے میں صحت کے ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روزمرہ خوراک میں خاص قسم کی کچی غذائیں شامل کریں تاکہ ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے ہونے والی دیگر بیماریوں سے بچا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق کچی غذائیں نہ صرف پکانے کا وقت بچاتی ہیں بلکہ جسم کو اندر سے ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ ان میں پانی، وٹامنز اور اہم غذائی اجزا زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں، جو تپش سے لڑنے میں قدرتی طور پر مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
کچی غذائیں کیوں فائدہ مند ہیں:
زیادہ پانی:
پانی والی سبزیاں اور پھل جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتے
غذائیت محفوظ:
بغیر پکائے پھل اور سبزیاں زیادہ وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس فراہم کرتی ہیں
ٹھنڈک کا اثر:
کچھ خاص غذائیں جسم کی اندرونی گرمی اور سوزش کم کرتی ہیں
توانائی برقرار:
فائبر والی غذائیں خون میں شکر کو متوازن رکھ کر تھکن کم کرتی ہیں
گرمی میں مفید 6 کچی غذائیں:
کھیرا :95 فیصد پانی پر مشتمل، جلد اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے
تربوز :پانی اور لیکوپین سے بھرپور، سورج سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے
آم : وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور، تھکن سے بچاتا ہے
ناریل پانی : سوڈیم اور پوٹاشیم جیسے الیکٹرولائٹس سے بھرپور
پودینہ اور دھنیا : ٹھنڈک پہنچانے والے قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس
ٹماٹر :پوٹاشیم اور لیکوپین سے بھرپور، سورج کی تپش سے بچا ؤمیں مددگار