کھیل
پاک بھارت جنگی صورتحال،کیا پی ایس ایل کے باقی میچز ہونگے؟اہم خبر سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ صورتحال کے باوجود پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ راولپنڈی میں شیڈول میچ اپنے وقت پر کھیلا جائے گا

لاہور (سپورٹس ڈیسک )رات گئے بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر، بہاولپور میں جنگی جارحیت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کے میچز اپنے وقت کے مطابق کھیلے جائیں گے۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ کا ٹاس 7:30 بجے جبکہ کھیل کا آغاز 8 بجے ہوگا۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہیں تھی کہ ٹورنامنٹ میں آج ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رات گئے بھارت کی جانب سے جارحیت کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔