نگرنگرسے
سکول وین پر فائرنگ ،ڈرائیور سمیت پانچ بچے زخمی
نامعلوم افراد کی جانب سے بٹگرام میں سکول وین پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، اس دوران ڈرائیور سمیت 5 بچے زخمی ہوئے ہیں

بٹگرام(کھوج نیوز)پولیس کے مطابق بٹگرام میں سکول وین بچوں کو لے کر جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کر دیا گیا، حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ بٹگرام کے علاقے پیرہاڑی سے بٹگرام شہر آنے والی سکول وین کے ساتھ پیش آیا۔
دوسری طرف ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا۔