پاکستان

سال 2025/26 کا بجٹ کب پیش ہوگا اور ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا؟

حکومت پاکستان اور وزارت خزانہ نے بجٹ 2025/26 کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیاجاچکا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز )حکومت پاکستان اور وزارت خزانہ نے بجٹ 2025/26 کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیاجاچکا ہے ، ایسے میں خبرآئی ہے کہ وفاقی حکومت ملازمین کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہاہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافہ متوقع ہے، یادرہے کہ پہلے ہی حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا عندیہ دے چکی ہے ، حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کے لیے مختلف سلیبس میں انکم ٹیکس میں 10 فیصد کمی کا امکان ہے۔

اگر تجویز منظور ہو جاتی ہے تو تنخواہ دار طبقے کو اگلے مالی سال میں تقریبا 50 ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا، جو 14 سے 22 مئی 2025 تک ہونے والے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button