پاکستان

بجٹ سپورٹ کیلئے حکومتی قرضہ کہاں تک پہنچ گیا؟ تشویشناک خبر آگئی

بجٹ سپورٹ کے لیے حکومت کا قرضہ 2000 ارب روپے کی سطح عبورکر گیا : اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے سب کو چونکا دیا

کراچی (کامرس رپورٹر، آن لائن)بجٹ سپورٹ کیلئے حکومتی قرضہ کہاں تک پہنچ گیا؟ تشویشناک خبر آگئی ‘ بجٹ سپورٹ کے لیے حکومت کا قرضہ 2000 ارب روپے کی سطح عبورکر گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومتی قرضہ جولائی سے 11 مارچ کے درمیان 2,260 ارب روپے تک پہنچ گیا،حکومت نے اس عرصے کے دوران بینکوں سے 1987 ارب روپے کے قرضے لیے گئے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ رقم تقریباً 535 ارب روپے تھی،یکم جولائی سے 11 مارچ کے دوران نجی کمپنیوں نے 248 ارب روپے قرض لیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ رقم تقریباً 911 ارب روپے تھی،اس عرصہ میںپبلک سیکٹر انٹرپرائزز کا قرضہ تقریباً 151 ارب روپے تھا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 18 ارب روپے تھا۔

سونے کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button