پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ، صارفین کے لئے ہنگامہ خیز خبر آگئی
۔30 اپریل کو جب پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کی گئی تھی اس وقت ڈالر کی قیمت 280.60 روپے تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ،صارفین کے لئے ہنگامہ مہ خیز خبر آگئی۔رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے، خام تیل کی قیمت رواں سال 20 جنوری کو 82 ڈالر تھی، یکم مئی کو 62 ڈالر فی بیرل جبکہ معمولی اضافے کے بعد 65.76 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 سے 3 روپے فی لیٹر کمی ہو گی جبکہ تجزیہ کاروں کے مطابق چونکہ گزشتہ 15 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی قدر بھی ایک روپے 37 پیسے بڑھی ہے، اس لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی تو نہیں البتہ معمولی اضافے کا امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔30 اپریل کو جب پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کی گئی تھی اس وقت ڈالر کی قیمت 280.60 روپے تھی جو کہ اب 281.97 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اس وقت 62 ڈالر فی بیرل تھی جو کہ اب 65.76 ڈالر ہو گئی ہے۔