پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کا ایکشن، ہائوسنگ سوسائٹی مالکان کو لینے کے دینے پڑ گئے
نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا5 سالوں کا بجٹ 2 ارب روپے تھا'نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی سابق وزیراعظم عمران خان کے دورمیں بنائی گئی تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا جس کے بعد ہائوسنگ سوسائٹی مالکان کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میجر جنرل (ر) عامر اسلم خان چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے کنٹریکٹ کی مزید تجدید نہیں کی گئی۔ذرائع نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا سالانہ بجٹ 40کروڑ تھا، پچھلے پانچ سالوں میں سالانہ 40کروڑ بجٹ ہونے کے باوجود آؤٹ پٹ صفر رہی۔ ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا5 سالوں کا بجٹ 2 ارب روپے تھا۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی سابق وزیراعظم عمران خان کے دورمیں بنائی گئی تھی۔