صحت

کیا زیادہ چکن کھانے سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتاہے ؟

یہ سچ ہے کہ زیادہ چکن کھانے سے بعض مخصوص حالات میں کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے

لاہور (ہیلتھ ڈیسک)اگرچہ یہ بات زیادہ لوگوں کے علم میں نہیں ہے تاہم یہ سچ ہے کہ زیادہ چکن کھانے سے بعض مخصوص حالات میں کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔لیکن یہ مکمل طور پر اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ چکن کس انداز میں تیار اور پکایا جا رہا ہے اور اس کی پروسیسنگ کس طرح کی گئی ہے۔

پروسیسڈ چکن:
اگر چکن کو پروسیس کر کے یعنی نگٹس، ساسیجز یا ہاٹ ڈاگز کی صورت میں کھایا جائے تو ان میں شامل کیمیکل پریزرویٹوز، نمک اور نائٹریٹس کینسر کے خطرات بڑھا سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پروسیسڈ گوشت کو "carcinogenic to humans” (کینسر پیدا کرنے والا) قرار دیا ہے۔

زیادہ گرمی پر پکایا گیا چکن:
اسی طرح جب چکن کو زیادہ تیز درجہ حرارت پر گرِل، باربی کیو یا فرائی کیا جاتا ہے تو اس میں Heterocyclic amines اور Polycyclic aromatic hydrocarbons جیسے کیمیکل پیدا ہوتے ہیں جو سائنسی تحقیق کے مطابق کینسر سے منسلک ہیں۔

زیادہ گوشت، کم سبزی:
اگر غذا میں زیادہ گوشت اور کم فائبر والی اشیا ہوں (مثلا سبزیاں اور دالیں)، تو آنتوں کے کینسر جیسے مسائل کا خدشہ بڑھ جاتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button