گوگل عہدیداروں کی اے آئی ٹیکنالوجی کے متعلق بڑی پیشگوئی
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی ہمیں سست اور بیکار بنانے کی بجائے اسمارٹ بنائے گی' آپ مددگار چیزیں چاہتے ہیں تنگ کرنے والی نہیں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل عہدیداروں نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) ٹیکنالوجی کے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے جس کے بعد اے آئی ٹیکنالوجی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل ڈیپ مائنڈ کے چیف ایگزیکٹو Demis Hassabis نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اے آئی سے تعلیم، کوڈنگ اور منشیات کی لت کے علاج جیسے شعبوں کو بدلنے میں مدد ملے گی۔ کچھ دن قبل گوگل کی جانب سے سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر متعدد اے آئی ایپس متعارف کرائی گئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ جیمنائی 2.5 پرو ڈیپ تھنک منطق کے لحاظ سے بہترین اے آئی ماڈل ہے، ویو 3 میں ہم نے پہلی بار آڈیو اور ویڈیو کو باہم ملا دیا ہے جبکہ جیمنائی فلیش ماڈل ممکنہ طور پر متعدد افراد کو حیران کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ مددگار چیزیں چاہتے ہیں تنگ کرنے والی نہیں، تو آپ پیچیدہ تحقیقی مسائل کو اس وقت تک سمجھ سکیں گے جب آپ مصروف ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے خاص طور پر اس وقت جب گوگل کی جانب سے ڈیوائسز کے درمیان میموری شیئرنگ پر کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ آئندہ نسل کو سیکھانے کی ضرورت ہے کہ ان ٹولز کو کس طرح بہترین طریقے سے استعمال کرنا چاہیے، وہ پہلے ہی تعلیم کے شعبے کا حصہ بن چکے ہیں، تو انہیں تسلیم کرکے بہتر طریقے سے پڑھنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ ایڈوانسڈ اے آئی ماڈلز سے ادویات کی تیاری کے دورانیے اور لاگت میں ڈرامائی کمی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نئی دوا کو برسوں کی بجائے چند ہفتوں میں تیار کرنا ممکن ہو جائے گا، جس سے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔