نگرنگرسے

پولیس کی بڑی کارروائی ،پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک

چوہنگ کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار

لاہور(کھوج نیوز)چوہنگ کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ڈی ایس پی سی سی ڈی کے مطابق، دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشتبہ ڈاکو چوہنگ سے ملتان روڈ کی جانب جا رہے تھے، جنہیں سی سی ڈی اہلکاروں نے مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ دو فرار ہو گئے، ہلاک ڈاکوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو ایک واردات کے دوران خاتون سے زیادتی میں بھی ملوث تھے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دیگر مشکوک سامان بھی ملا ہے۔

فرار ڈاکوؤں کی تلاش اور ہلاک ملزمان کی شناخت کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button