پاکستان

پولیس ایگزیکٹو بورڈ نے پنجاب کانسٹیبلری کی پوسٹنگ کو تبدیلی کر دیا

پنجاب کانسٹیبلری میں پوسٹنگ کو فیلڈ پوسٹنگ کا درجہ دینے کی منظوری ' سی ٹی ڈی میں ڈی ایس پیز کی تعیناتی کیلئے 55برس کی حد مقرر

لاہور ( کھوج نیوز کرائم رپورٹر، این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ ، سی ٹی ڈی ، سپیشل برانچ، انویسٹی گیشن ، ویلفیئر اینڈ فنانس ، آپریشنز ، لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ سمیت تمام یونٹس اور شعبوں کے سربراہان اور آرپی اوز،ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ پولیس ایگزیکٹو بورڈ میں پنجاب کانسٹیبلری میں پوسٹنگ کو فیلڈ پوسٹنگ کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔

آئی جی پنجاب نے کہاکہ جو بھی افسر یا اہلکار ڈیپوٹیشن پر پنجاب کانسٹیبلری میں جائے گا اس دورانئے کو فیلڈ سروس تصور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں افسران و ہلکاروں کو ملنے والی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے مقررہ وقت کو ایک ماہ سے 3 ماہ کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ اس سلسلے میں اپیل دائر کرنے کا وقت شوکار نوٹس پر ملنے والی سزا کی اطلاع متعلقہ پولیس ملازم کو موصول ہونے کے وقت سے شروع ہوگا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سزائوں کے ساتھ سی سی ون ، ٹو اور تھری کی ویٹج کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا فائدہ براہ راست پولیس ملازمین کو ہوگا۔ اجلاس میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) میں ڈی ایس پیز کی تعیناتی کا معاملہ زیر بحث آیا جس پر پولیس ایگزیکٹو بورڈ نے سی ٹی ڈی میں ڈی ایس پیز کی تعیناتی کیلئے 55برس کی حد مقرر کرنے کی منظوری دی جبکہ تعیناتی دو برس کی مدت کیلئے کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ 55برس سے زائد العمرڈی ایس پی کی تعیناتی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی منظوری سے مشروط ہوگی جبکہ سی ٹی ڈی میں ڈی ایس پیز کی تعیناتی کیلئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا این اوسی بھی لازمی ہوگا۔اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ پولیس کے تمام ملازمین، شہداء اور غازیوں کی ویلفیئر اور مالی امداد سے متعلقہ تمام رقوم کی ادائیگی بذریعہ آن لائن کی جائے گی جس سے فورس اور انکے اہل خانہ تک فنڈز کی شفاف اور براہ راست منتقلی میں حائل رکاوٹوںبالخصوص تاخیر کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں مختلف برانچوں کی زیر التواء سمریز اور ان پر ہونے والی پیش رفت بارے تبادلہ خیال کیا گیاجس پر آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ افسران کی جانب سے پیش کردہ تجاویز اور سفارشات کو مرتب کرکے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی تمام افسران اپنی برانچوں سے متعلقہ سمریز کو موثر فالو اپ سے مکمل کریں تاکہ ان پر فیصلہ سازی کا عمل جلد سے جلد ہوسکے ۔ اجلاس میں موجود تمام افسران نے زیر بحث امور کے حوالے سے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سانحہ چیئرنگ کراس مال روڈ، 13 فروری کے شہداء ڈی آئی جی کیپٹن (ر) احمد مبین ، ایس ایس پی زاہد محمود گوندل سمیت دیگر شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، یونٹس سربراہان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔

فانا و فلورا کو بچانے کیلئے محکمہ جنگلی حیات ان ایکشن، متعدد گرفتاریاں اور چالانات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button