سوشل ایشوز

فانا و فلورا کو بچانے کیلئے محکمہ جنگلی حیات ان ایکشن، متعدد گرفتاریاں اور چالانات

لاہور ( کھوج نیوز سپیشل رپورٹر، این این آئی)سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت میں محکمہ کی فانا و فلورا کے تحفظ کیلئے صوبہ کے طول و عرض میں کارروائیاں جاری ہیں اور جس کے نتیجے میں رکھ خانپور وائلڈ لائف سینگچوری میں ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ایک شخص رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ جنوری میں راولپنڈی نے ریکارڈ 94 چالانات کئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈیرہ غازی خان ریجن محمد حسین گشکوری کی سر براہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف مظفر گڑھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رکھ خانپور وائلڈ لائف سینگچوری سے سر کنڈا، طائفہ و دیگر خودرو پودے وغیرہ کاٹنے اور جنگلی حیات کے مسکن کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں ایک شخص کو بیل گاڑی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پولیس سٹیشن مظفر گڑھ حوالات میں بند کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ وائلڈ لائف سینگچوری میں فانا و فلورا کو نقصان پہنچانا ایک سنگین جرم ہے اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف راولپنڈی ریجن احسان احمد راجہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع راولپنڈی، مری اور اٹک نے ماہ جنوری کے دوران ریجن میں غیر قانونی شکار، کاروبار اور ناجائز قبضہ کی پاداش میں 94 ریکارڈ چالانات کئے اور 94کیس کمپاؤنڈ ہوئے جن میں 10,50,000/ـ روپے محکمانہ معاوضہ ی مد میں جرمانہ کیا گیا جبکہ 1639 لائسنسز کا اجراء کیا گیا جنکے عوض 19,95,700/ـ روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا اور 27,33,700/ـ روپے ایکسپورٹ کی مد میں فیس جمع ہوئی یوں ریجن نے جنوری میں 57,79,400/ـ روپے کا ریکارڈ ریونیو اکٹھا کیا۔

وہ آنکھیں ……

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button