صحت

ساحل پر جانا دماغی صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے ؟

ساحل پر جانا اور سمندر کے کنارے وقت گزارنا دماغی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے

کراچی(ہیلتھ ڈیسک)ساحل پر جانا اور سمندر کے کنارے وقت گزارنا دماغی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے مختلف سائنسی تحقیقات اور ماہرین نفسیات نے اسے ثابت کیا ہے۔

ساحل پر جانے کے دماغی فوائد سے متعلق درج ذیل نکات تحریر کیے جارہے ہیں؛
تناؤکم ہوتا ہے:
سمندر کی لہروں کی آواز، ساحل کی ہوا، اور فطری ماحول دماغی تنا کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بلیو اسپیس تھیوری کہتی ہے کہ پانی کے کنارے پر وقت گزارنا دماغ کو پرسکون کرتا ہے۔

موڈ بہتر ہوتا ہے:
ساحل کی سیر "سیروٹونن” اور "اینڈورفنز” جیسے دماغی کیمیکلز کا اخراج بڑھاتی ہے، جس سے موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے۔

توجہ میں اضافہ:
قدرتی مناظر جیسے سمندر کی وسعت دیکھنا دماغی تھکن کو کم کرتا ہے۔اٹینشن رسٹوریشن تھیوری” کے مطابق قدرتی مناظر ذہنی توانائی بحال کرنے کا کام کرتے ہیں۔

تخلیقی سوچ کی بحالی:
فطری مناظر دماغ کو آرام اور تخلیقی سوچ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔

نیند بہتر ہوتی ہے:
سمندر کی ہوا اور سکون آمیز ماحول نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔

اہم یاد دہانی:
ذہنی سکون کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمی بھی ساحل پر چلنے سے ملتی ہے جو دماغی صحت کے لیے دوہرا فائدہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button