ٹیکنالوجی

یوٹیوب کی جانب سے شارٹس کے لئے کون سا نیا فیچر متعارف کرایا گیا،رپورٹ آگئی

کمپنی کے مطابق گوگل لینس کو آئندہ چند ہفتوں میں یوٹیوب شارٹس کا حصہ بنایا جائے گا

کراچی(ٹیکنالوجی ڈیسک)یوٹیوب کی جانب سے شارٹس کے لئے کون سا نیا فیچر متعارف کرایا گیا،رپورٹ آگئی،یوٹیوب کی جانب سے شارٹس ویڈیوز کے لیے ایک نئے فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق گوگل لینس کو آئندہ چند ہفتوں میں یوٹیوب شارٹس کا حصہ بنایا جائے گا۔اس اضافے کے بعد صارفین شارٹس ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے گوگل لینس کو سرچ کے لیے استعمال کرسکیں گے۔ مثال کے طور پر اگر آپ آپ کسی ایسی مختصر ویڈیو کو دیکھ رہے ہیں جس میں دکھائی جانے والی جگہ پر جانے کا ارادہ بن جاتا ہے تو آپ جگہ کو سلیکٹ کرکے لینس سے اسے شناخت کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔

ایسا کرنے کے بعد آپ اس جگہ کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کو جان سکیں گے۔گوگل لینس کو یوٹیوب شارٹس کا حصہ بنا کر کمپنی ویژول سرچ کا آپشن صارفین کو فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ منفرد طریقے سے مواد کے بارے میں کافی کچھ جان سکیں۔یہ فیچر اس لیے بھی منفرد ہے کیونکہ ٹک ٹاک اور انسٹا گرام ریلز میں اس طرح کا فیچر صارفین کو دستیاب نہیں۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کسی مختصر ویڈیو کو روکنا ہوگا اور پھر اوپر موجود مینیو میں سے لینس آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔

اس کے بعد ویڈیو میں موجود مخصوص حصے کو سلیکٹ یا اس پر کلک کریں گے تو گوگل لینس کی جانب سے اس کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔کمپنی نے بتایا کہ ابتدا میں سرچ رزلٹس کے دوران صارفین کو اشتہارات نظر نہیں آئیں گے۔یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button