پاکستان

آن لائن خریداری کرنیوالوں کو کتنا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا؟ پتا چل گیا

ای کامرس پلیٹ فارمز کی طرف سے ترسیل کرنے والے کورئیر اور لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے والے ادارے 18 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا: محمد اورنگزیب

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں آن لائن خریداری کرنے والوں کو کتنا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا؟ تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معیاری مسابقتی فضا پیدا کرنے اور ٹیکس قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ ای کامرس پلیٹ فارمز کی طرف سے ترسیل کرنے والیکورئیر اور لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے والے ادارے 18 فیصد کی شرح سے ان ای کامرس پلیٹ فارمز سے سیلز ٹیکس وصول کرکے جمع کرائیں گے۔ انہوں نے سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹ پلیسز (Digital Market Places) کی تیزی سے ترقی نے ٹیکس قوانین کی پاسداری کرنے والے روایتی کاروباروں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button