کھیل

پی ایس بی نے 3 وینیوز پر پیڈل کورٹ کی تعمیر کے لیے پرائیوٹ پارٹیز سے بڈز مانگ لیں

پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی) نے تین شہروں میں جوائنٹ وینچر کے تحت پیڈل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پی ایس بی نے 3 وینیوز پر پیڈل کورٹ کی تعمیر کے لیے پرائیوٹ پارٹیز سے بڈز مانگ لیں, پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی) نے تین شہروں میں جوائنٹ وینچر کے تحت پیڈل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔پی ایس بی نے 3 وینیوز پر پیڈل کورٹ کی تعمیر کے لیے پرائیوٹ پارٹیز سے بڈز مانگ لیں، پیڈل کورٹس اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں تعمیر کیے جائیں گے۔پبلک پرائیویٹ شراکت کے تحت یہ کورٹس 5 سے 10 سال تک پرائیویٹ پارٹی چلائیں گی، معاہدے کی مدت مکمل ہونے کے بعد پیڈل کورٹس کو پی ایس بی کے حوالے کر دیا جائے گا۔معاہدے کی مدت کے دوران پیڈل کورٹ کی انتظامیہ پی ایس بی کو آمدن سے حصہ یا کرایا ادا کرے گی، پیڈل کورٹ میں کھیلنے کی فیس کو عام شہریوں کے لیے مناسب رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button