شوبز

مذہب کیوں تبدیل نہیں کیا ؟اداکارہ سنیتا مارشل نے وجہ کھول کر رکھ دی

معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے مسلم گھرانے میں شادی ہونے کے باوجود اپنا مذہب تبدیل نہ کرنے پر مقف واضح کردیا

کراچی(شوبز ڈیسک)مذہب کیوں تبدیل نہیں کیا ؟اداکارہ سنیتا مارشل نے وجہ کھول کر رکھ دی
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے مسلم گھرانے میں شادی ہونے کے باوجود اپنا مذہب تبدیل نہ کرنے پر مقف واضح کردیا۔یہ موضوع کئی بار زیر بحث آچکا ہے جب اداکارہ نے اپنے مذہب سے متعلق بات کی اور اب ایک بار پھر انہوں نے مسلمان شخص سے شادی کے باوجود اپنے مذہب کو تبدیل نہ کرنے پر دوٹوک بیان جاری کردیا۔گلیمرس سنیتا مارشل کا شمار شوبز انڈسٹری کی ان شخصیات میں کیا جاتا ہے جنہوں نے بطور ماڈل انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر اداکاری کے میدان میں اپنے فن کا لوہا منوانے ہوئے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔ سنیتا مارشل نے حسن احمد کیساتھ اپنے ریلیشن شپ پر بات کرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ، وہ حسن احمد کے ساتھ پانچ سال تک ریلیشن شب میں تھیں ،یہاں تک کہ حسن کا پورا خاندان انہیں جانتا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ،حسن کے گھر میں جب بھی کوئی دعوت ہوتی تو میں لازمی وہاں موجود ہوتی تھی کیونکہ حسن کی پوری فیملی نہایت عزت دینے والی اور خوش اخلاق تھی جس کی وجہ سے میرے والدین اس شادی پر بھی بآسانی راضی ہو گئے۔سنیتا نے مزید بتایا کہ جب وہ حسن کے ساتھ چرچ میں شادی کرنا چاہتی تھیں تو ان کے چرچ کے پادری اس رشتے کے حق میں نہیں تھے لیکن بعد میں حسن کے چچا نے اس شادی میں بے حد مدد کی جسکی وجہ ہے ان کی چرچ ویڈنگ بھی ہوئی جس میں حسن کا خاندان بھی شامل ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button