شوبز
جوا پروموشن کیس، ملزم سعد الرحمان عرف ڈکی کوآزادی کا پروانہ مل گیا

لاہور(کھوج نیوز) جوا پروموش کیس میں گرفتار ملزم سعد الرحمان عرف ڈکی کو آزادی کا پروانہ مل گیا، لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپ پروموٹ کرنے کے ملزم سعدالرحمان کی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرورنے2 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کیا جائے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ایف آئی آر میں وقوعہ کی تاریخ درج ہے اور نہ ہی کسی متاثرہ شخص کابیان ریکارڈکیاگیا۔



