انٹرنیشنل

اسرائیلی افواج کا ایران کی بدنام زمانہ جیل پر فضائی حملہ

ایون جیل میں بیشتر سیاسی قیدی ہیں جن میں دوہری شہریت والے قیدی بھی شامل ہیں

تہران(ویب ڈیسک)اسرائیلی افواج کا ایران کی بدنام زمانہ جیل پر فضائی حملہ،رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ایون جیل پر فضائی حملہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایون جیل میں بیشتر سیاسی قیدی ہیں جن میں دوہری شہریت والے قیدی بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران ان قیدیوں کو مغربی ممالک سے تبادلے کے لیے استعمال کرتا ہے۔


گزشتہ روز امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر ہونے والے فضائی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرونز اور میزائلوں کی بارش کی گئی، جس کے نتیجے میں اسرائیل نے تہران پر فضائی حملہ کیا ہے۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ تہران میں زوردار دھماکے سنے گئے، جس کی تصدیق ایرانی میڈیا نے بھی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد شمالی تہران میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔علاوہ ازیں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج تہران کے مرکزی علاقوں پر شدت کے ساتھ حملہ کر رہی ہے۔ ایرانی ڈکٹیٹر کو اسرائیلی ہوم فرنٹ پر حملہ کرنے کی سخت سزا دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button