شوبز

مجھے اپنے والد کو معاف کرنے میں 30سال لگے ،اداکارہ جیا علی کا اعترافی بیان سامنے آگیا

جیا علی نے اعتماد کے ساتھ اپنی عمر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال 53 برس کی ہوچکی ہیں

کراچی(شوبز ڈیسک)مجھے اپنے والد کو معاف کرنے میں 30سال لگے ،اداکارہ جیا علی کا اعترافی بیان سامنے آگیا،اداکارہ جیا علی نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک اہم پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگے۔پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ جیا علی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اصل عمر، زندگی کے تجربات، طرزِ زندگی میں تبدیلیوں اور جذباتی نشوونما پر کھل کر گفتگو کی۔

ان کی باتوں نے ناظرین کو متاثر کیا جس کے بعد ان کے فالوورز کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا۔جیا علی نے اعتماد کے ساتھ اپنی عمر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال 53 برس کی ہوچکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی بڑی عمر نہیں، اصل بڑھاپا 70 یا 80 کے بعد شروع ہوتا ہے، اب میرا ذہن مکمل طور پر پختہ ہے اور میں اپنی زندگی سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button